غذائی تحفظ کا قومی قانون اب پورے ملک میں نافذ ہو گیا ہے اور 80 کروڑ لوگ اس کے قانونی حقدار ہو گئے ہیں۔ خوراک کی فراہمی اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے آج
یہاں پریس
کانفرنس میں کہا کہ 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے غذائی
تحفظ کے قومی قانون کو نافذ کر دیا ہے۔ کیرالہ اور تمل ناڈو نے یکم نومبر سے اس ایکٹ کو نافذ کیا ہے۔